Feb ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان: تری پورہ اسمبلی کی 59 سیٹوں پر ووٹنگ

مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)، کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے کل 292 امیدوار اس بار انتخابی میدان میں ہیں۔

ہندوستان کی ریاست تری پورہ اسمبلی کی 60 میں سے 59 سیٹوں پر آج صبح ووٹنگ شروع ہو گئی ۔ وزیر اعلی نے اگرتلہ میں اپنا ووٹ ڈالےصبح نو بجے تک گیارہ فیصد پولنگ ہوئی. سی پی ایم امیدوار رامیندر نارائن دیوورما کے انتقال کی وجہ سے چاری لام اسمبلی سیٹ پر اب 12 مارچ کو پولنگ ہوگی۔

ووٹوں کی گنتی تین مارچ کو ہوگی۔ ریاست میں 25 سال سے سی پی ایم کی حکومت ہے۔ اس بار کے انتخابات میں بی جے پی حکمراں پارٹی کو سخت ٹکر دے رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر 3174 پولنگ مراکز پر 16 ہزار انتخابی عملہ کو سیکورٹی فورسز کے 20 ہزار جوانوں کے ساتھ تعینات کیا ہے۔اسمبلی انتخابات میں ریاست کے 25.37 لاکھ ووٹرز مختلف پارٹیوں کے 292 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ان میں 13 لاکھ مرد اور 12 لاکھ خواتین ووٹر شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 47803 ووٹر ایسے ہیں جو پہلی بار ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ ریاست میں کل 3214 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ووٹنگ کے لئے چار ہزار سرکاری گاڑیوں کے علاوہ 22 ہزار دیگر گاڑیوں کو ڈیوٹی پر لگایا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے، اضلاع اور دیہات کی سڑکوں پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی فورس کے اہلکار تعینات ہیں ۔

ٹیگس