Feb ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ بند کئے جانے کا مطالبہ

ہندوستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقوں کی سول سوسائٹی کے گروپوں نے کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائربندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقوں کی سول سوسائٹی کے گروپوں اور غیرسرکاری تنظیموں نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کشمیر کی کنٹرول لائن پر جھڑپوں کی روک تھام کے لئے مذاکرات جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے نام مراسلے میں تاکید کی گئی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے فوری طور پر مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں۔
ہندوستانی اور پاکستانی فوج کے مابین لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پرسیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کے الزامات لگاتے رہتے ہیں تاہم گزشتہ کئی ماہ سے دونوں ممالک کی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس