Mar ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں مجسمے توڑے جانے پر وزیر اعظم کا ردعمل

ہندوستان کے مختلف علاقوں میں مجسمے توڑے جانے کے واقعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست تریپورہ، ریاست مغربی مغربی بنگال اور اسی طرح ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کے علاقے موانہ اور مختلف دیگر علاقوں میں اہم شخصیات کے مجسمے توڑے جانے پر کہ جس کی بنا پر صورت حال سخت کشیدہ ہو گئی ہے، ردعمل کل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائي کی جائے گی۔
مختلف علاقوں میں تصادم و فسادات بھڑک اٹھنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ بگڑتے حالات کے پیش نظر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مجمسے توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
انھوں نے اس سلسلے میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بھی گفتگو کی اور تمام ریاستوں میں اس حوالے سے چوکسی برتے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ہندوستان کے مختلف علاقوں میں اس وقت صورت حال کشیدہ ہو گئی جب ریاست تریپورہ میں انتہا پسندوں نے لنن کا مجسمہ توڑ دیا۔ ایسے ہی واقعات ہندوستان کے مختلف دیگر علاقوں میں بھی رونما ہوئے۔