Mar ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • کشمیر: 3 عسکریت پسند ہلاک اسکول اور کالج بند

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اسکول اور کالج بند ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی دستوں کے ساتھ ایک زبردست تصادم میں آج صبح تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر راشٹریہ رائفلس، جموں وکشمیر پولیس کا خصوصی مہم گروپ اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے ضلع اننت ناگ کے ہکورا میں آج صبح سویرے ایک مشترکہ تلاش مہم شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی دستہ جب گاوں میں مخصوص علاقہ کی طرف بڑھ رہا تھا اسی دوران عسکریت پسندوں نے ان پر حملہ کردیا جس کے جواب میں سلامتی دستوں نے بھی کارروائی کرتے ہوئے تینوں عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

حکام نے بتایا کہ مارے گئے تین عسکریت پسندوں میں  سے دو مقامی اور ایک غیرملکی ہے اور ان کے پاس سے بڑی مقد ار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ اس درمیان کشیدہ حالات کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع اننت ناگ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔ علاوہ ازیں اسکولوں اور کالجوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ عوام نے سڑکوں آ کر اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

ٹیگس