Mar ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان ہتھیار درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

ہندوستان گذشتہ دس برس کے دوران ہتھیاروں کی درآمد کے لئے سو ارب ڈالر کا بجٹ مخصوص کر کے ہتھیاروں کی خریداری کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹاک ہوم انٹر نیشنل پیس ریسرج فاؤنڈیشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے اتنے وسیع پیمانے پر ہتھیار خریدے جانے کی وجہ چین اور پاکستان کے ساتھ اس کے اختلافات و کشیدگی ہے۔
ہندوستان نے زیادہ تر یہ ہتھیار امریکہ، روس اور اسرائیل سے خریدے ہیں۔
ہتھیاروں کی وسیع پیمانے پر خریداری کرنے والے ملکوں میں ہندوستان کے بعد سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات کے نام شامل ہیں جبکہ دنیا میں ہتھیاروں کی سب سے زیادہ فروخت کرنے والا ملک امریکہ ہے۔

ٹیگس