Mar ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
  • کشمیر کی لائن آف کنٹرول میں فائرنگ کا تبادلہ

کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

ہندوستانی ذرائع نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پونچھ سیکٹر پر فائر کیا جانے والا مارٹر گولہ ایک مکان پر گرا ہے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔
دوسری جانب پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نکیال سیکٹر پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں دو لڑکیوں سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔
نکیال کے اسسٹینٹ کمشنر نے الزام لگایا ہے کہ ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع دیہات پر صبح سات بجے بھاری تعداد میں مارٹر گولے برسائے۔
واضح رہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے دو ہزار تین میں پاکستان اور ہندوستان نے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے تاہم اس کے باوجود جھڑپوں اور فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فائرنگ میں پہل کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔

 

ٹیگس