Mar ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں 4 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد کشیدگی

ہندوستان کے زیر انتظام شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہلمت پورہ علاقے میں ایک خونریز جھڑپ کے دوران 4 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کی دو پہر فوج کی41راشٹریہ رائفلز ،160ٹی اے اور سپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی ) کپواڑہ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کپواڑہ قصبہ سے4کلو میٹر دور ہلمت پورہ کے فتح خان چک کے جنگلی علاقہ کا محاصرہ کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جونہی فوج نے عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کی تو وہاں پر چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی گولیوں کے تبادلے میں چند فورسز اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

طرفین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 عسکریت پسند  ہلاک ہوئے جبکہ فوج کے کئی اہلکار زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے 3 عسکریت پسندوں  کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

یہ کپواڑہ ضلع میں اس سال فوج اور عسکریت پسندوں  کے درمیان سب سے بڑی جھڑپ بتائی جاتی ہے ۔ابھی تک جنگجووں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

واقعہ کے خلاف کشمیری رہنماوں اور عوام نے سخت رد عمل ظاہر کیا جس کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

 

ٹیگس