Mar ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • فیس بک کے سربراہ کو ہندوستان کی دھمکی

ہندوستان کے وزیر قانون روی شنکر پرساد نے فیس بک کے ڈائریکٹر مارک زاکر برگ پر فیس بک استعمال کرنے والے ہندوستانوں کی اطلاعات سے غلط فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے آئی ٹی اور انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے دھمکی دی ہے کہ فیس بک کے ڈائریکٹر کی جانب سے ہندوستانیوں کی اطلاعات سے غلط فائدہ اٹھائے جانے کا مسئلہ ثابت ہو جانے پر ان کے ملک کی حکومت، فیس بک کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔
ہندوستان کی حکومت نے بدھ کے روز کمبریج انالاٹکا کی ویب سائٹ تک دسترسی حاصل کرنے کے بعد الزام لگایا ہے کہ پانچ کروڑ سے زائد لوگوں کا ڈیٹا چوری کیا گیا ہے۔

فیس بک کمپنی کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ ایک غلطی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں کمپنی کی جانب سے لوگوں کی اطلاعات سے غلط فائدہ اٹھایا گیا ہے۔

ٹیگس