Mar ۲۴, ۲۰۱۸ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • داعش کے ہاتھوں موصل میں ہندوستانی شہریوں کے قتل کی مذمت

ہندوستان کی مسلم تنظیموں نے ایک بیان جاری کرکے عراق کے شہر موصل میں داعش کے ہاتھوں انتالیس ہندوستانی شہریوں کو یرغمال بناکر انہیں قتل کردئے جانے کے واقعے کی مذمت کی ہے

ہندوستان کی مسلم تنظیموں نے اپنے ایک بیان میں موصل میں داعش کے ہاتھوں مارے گئے ہندوستانی شہریوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی- ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے منگل کو پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ داعش نے موصل میں جن انتالیس ہندوستانی شہریوں کو یرغمال بنالیا تھا انہیں قتل کردیا - جبکہ سشما سوراج نے گذشتہ برس اس بات کی تصدیق کرنے سے انکارکردیا تھا کہ ان ہندوستانی شہریوں کوداعش نے قتل کردیا ہے - بتایا جاتا ہے کہ یہ ہندوستانی شہری عراق کے شہر موصل کے ایک اسپتال میں ملازمت کرتے تھے اور دوہزار چودہ میں داعش نےشہر قبضہ کرنےکے بعد انہیں یرغمال بنالیا تھا - ان انتالیس ہندوستانی شہریوں کی لاشیں پچھلے دنوں موصل کے قریب ایک اجتماعی قبر سے دریافت ہوئی ہیں -

ٹیگس