Apr ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت

پاکستان اور حریت کانفرس کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا قتل عام انسانی حقوق چارٹر سے کی خلاف ورزی ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی شاہ گیلانی،میر واعظ عمر فاروق،یاسین ملک اور اسی طرح پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نوجوانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے معصوم کشمیریوں کا قتل عام انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ حریت کانفرنس کے رہنماوں نے کل کے واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج عام ہڑتال کی کال دی ہے۔

واضح رہے کہ کل صبح کشمیر میں سکیورٹی فورسزاور مظاہرین کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 17 کشمیری جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

 

ٹیگس