Apr ۰۲, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستانی شہریوں کی لاشوں کی ہندوستان منتقلی

عراق میں چار سال قبل داعش کے ہاتھوں یرغمال اور پھر قتل کر دیئے گئے ہندوستانی ملازمین کی لاشیں پیر کو ہندوستان پہنچ گئیں۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق عراق کے شمالی شہر موصل کے ایک اسپتال میں ملازمت کرنے والے انتالیس ہندوستانی ملازمین کو داعش نے دو ہزار چودہ میں یرغمال بنانے کے بعد بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا تھا-

پچھلے دنوں موصل کے قریب ان کی اجتماعی قبروں کا پتہ لگایا گیا اور پھر اتوار کو ہندوستان کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ ان لاشوں کو تحویل میں لینے کے لئے عراق گئے تھے-

پیرکو جب ان ہندوستانی ملازمین کی لاشیں ہوائی جہاز کے ذریعے امرتسر ہوائی اڈے پر پہنچیں تو ان کے اہل خانہ کا برا حال تھا اور انتہائی جذباتی مناظر دیکھے گئے-

داعش کے ہاتھوں قتل ہوئے ان ہندوستانی شہریوں میں سے اکتیس کا تعلق ریاست پنجاب اور ہماچل پردیش سے جبکہ باقی کا تعلق بہار اور مغربی بنگال سے ہے-

ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ داعش نے چار سال قبل ان ہندوستانی ملازمین کو قتل کر دیا تھا۔