Apr ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • وادی کشمیر میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سیکورٹی فورس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف عوام کے احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سری نگر سے موصولہ خبروں کے مطابق وادی کے مختلف علاقوں میں عوام کے احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کےسبب جو پچھلے کئی روز سے جاری ہیں اسکول کالج اور تجارتی مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔
حکام نے وادی کے مختلف علاقوں خاص طور پر پلواما میں کرفیو نافذ کردیا ہے - کشمیریوں نے ہفتے کو بھی رفت و آمد پر انتظامیہ کی شدید بندش اور کرفیو کے باوجود ایک کشمیری نوجوان کے جلوس جنازہ میں شرکت کی جو احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگیا مظاہرین نے سیکورٹی فورس کی عوام پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے وادی سے ہندوستانی فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا۔
سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا جس میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے۔

ٹیگس