• لائن آف کنٹرول پرفائرنگ 2 ہندوستانی فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے سندر بنی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں 2 ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے ۔

ہندوستان کے دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے کہا کہ پاکستانی فوج نے کل شام پانچ بج کر 15 منٹ پر ایل او سی کے سندر بنی سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی چوکیوں پرفائرنگ کی اورمارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں 2 ہندوستانی فوجی ونود سنگھ اور جاکی شرما ہلاک ہو گئے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجیوں نے بھی سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا جواب دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 1999 ء کے تنازعے کے بعد سنہ 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ تاہم جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود سرحدوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

 

ٹیگس

Apr ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
کمنٹس