Apr ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ایک ہلاک

کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستان کے مابین فائرنگ ہوئی جس میں ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ہوا۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کشمیر کے سندر بنی علاقہ میں کی گئی فائرنگ میں فوج کا ایک اہلکارہلاک ہو گیا ہے ۔

 پاکستان نے 17 اپریل کو سرحد پر فائرنگ کی تھی جس کی جوابی کاروائی کرتے وقت حوالدار چرن جیت سنگھ کو گولی لگ گئی تھی۔ حملہ کے بعد انہیں فوراَ فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن ذیادہ خون بہ جانے کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی ۔

ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس