May ۱۰, ۲۰۱۸ ۲۳:۲۸ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں یکطرفہ جنگ بندی پرغور کیا جائے گا، ہندوستان

ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہےکہ ماہ رمضا ن اور امرناتھ یاترا کے موقع پر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں یکطرفہ جنگ بندی کے مطالبے پر غور کیا جائے گا۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق موہن لال گنج میں 125بٹالین کمپلکس میں غیررہائشی عمارتوں اور افسر میس، ماتحت افسر میس ، اسپتال اور کوارٹر گارڈ کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ وادی میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ یکم دسمبر 1965کو بارڈر سیکورٹی فورس قائم کی گئی تھی تب سے لیکر آج یہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے رہی ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ لکھنو تعلیم اور طب جیسے شعبوں میں اہم مقام رکھتا ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار یہاں بنے مکانات میں اپنے کنبہ کو محفوظ رکھ کر اپنے فرائض کو بخوبی انجام دے سکیں گے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کل  ہندوستان کی مرکزی حکومت سےکشمیر میں جنگ بندی کی اپیل کی تھی

 

ٹیگس