May ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • کرناٹک میں ریاستی انتخابات کے لئے پولنگ

ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے لئے ہفتے کو ووٹ ڈالے گئے

جنوبی ریاست کرناٹک کی دوسو بائیس سیٹوں کے لئے ہفتے کو ووٹ ڈالے گئے - ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق کرناٹک کے ریاستی انتخابات میں ووٹنگ کی شرح کافی اچھی رہی اور لوگوں نے پولنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا -  جنتا دل ایس کے سربراہ اور سابق وزیراعظم دیوی گوڑا ، موجودہ وزیراعلی اور کانگریس کے رہنما  سدھار میّا اور بی جے پی کے وزیراعلی کے امیدوار یدو رپاّ سبھی نے آئندہ حکومت بنانے کا دعوی کیا ہے - کرناٹک ریاستی انتخابات کے لئے آج ہوئی پولنگ کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے - ووٹوں کی گنتی پندرہ مئی کو ہوگی - کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی دونوں نے ہی اپنی طاقت جھونک دی تھی - کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور دیگر اعلی رہنماؤں نے  جہاں متعدد عوامی جلسے کئے وہیں بھارتیہ جنتاپارٹی کی طرف سےوزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ جیسے متعدد لیڈروں نے بہت سے عوامی جلسوں کو خطاب کیا - مبصرین کرناٹک کے ریاستی انتخابات کو آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات کا سیمی فائنل قرار دے رہے ہیں -