• فرقہ پرست عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان

اتوار کوہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

بیرون ریاست کشمیری طلباء اور تاجروں کی ہراسانی اور اُن پر فرقہ پرستوں کی جانب سے جاری تشدد کا معاملہ اتوار کو وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ اُٹھاتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف سختی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔

میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے وزیر داخلہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی تمام سیکورٹی ایجنسیوں کوہدایات جاری کرتے ہوئے ملک بھر میں کشمیریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پر گزشتہ کئی ہفتوں سے ملک کے کئی حصوں میں کشمیری طلاب، کاروباری افراد اور دیگر کام کررہے لوگوں پر فرقہ پرستوں کی جانب سے ہورہے حملے کا معاملہ بھی اُٹھایا جس دوران وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایسے واقعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

واضح رہے گزشتہ ہفتوں سے ملک کی دیگر ریاستوں میں کشمیریوں پر پے در پے حملے ہورہے ہیں جس سے باقی لوگوں کے اندر خوف کا ماحول قائم ہوا ہے۔

ٹیگس

May ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
کمنٹس