May ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۷:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں طوفان سے تباہی 80افراد ہلاک 136 زخمی

ہندوستان کی پانچ ریاستوں میں تیز آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 80افراد ہلاک اور 136افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش میں 51افراد جان کی بازی ہار گئے،مغربی بنگال میں 14،آندھرا پردیش میں 12،نئی دہلی اور بہار میں 2،2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہندوستانی حکام کے مطابق 100 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے شمالی، مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں درخت جڑ سے اکھڑ گئے ، بجلی کے کھمبے گر گئے اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے 48 سے 72 گھنٹوں میں شمال اور مشرقی حصوں میں نئے طوفان کی بابت خبردار کیاہے۔

طوفانی بارشوں سے ہونے والی حالیہ ہلاکتیں ہندوستانی شہر آگرا میں مٹی کے طوفان سے 134 افراد کے ہلاک ہونے کے تقریباً دو ہفتے بعد ہوئیں۔

ٹیگس