• لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، 5 ہلاک 13 زخمی

ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور13 زخمی ہوئے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے نواح میں ورکنگ باؤنڈری کے ہرپال، چارواہ، باجرہ گڑھی اور ا کھنور سیکٹرز میں ہندوستانی افواج کی فائرنگ سے 4 پاکستانی ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ منقتل کردیا گیا۔

ادھر ہندوستان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے جموں اور سانبہ اضلاع میں بین الاقوامی سرحد پر جمعہ کی علی الصبح پاکستانی فوج کی فائرنگ سے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ 4 عام شہری زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

ٹیگس

May ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
کمنٹس