May ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر فائرنگ 10 ہلاک 32 زخمی

ہندوستان اور پاکستان کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 32زخمی ہوگئے۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ جمعہ کو پاکستانی رینجرز نے ضلع جموں سے لگتی بین الاقوامی سرحد پر بھاری گولہ باری کی جو شام تک جاری تھی،تیسرے روز ہونے والی مسلسل گولہ باری سے سرحدی دیہات میں دہشت پھیل گئی ہے ۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے آر ایس پورہ، بشناہ اور ارنیہ سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا جس سے 6افراد ہلاک ہو گئے ، ہلاک ہونے والوں میں2 خواتین، تین بچے اور ایک بی ایس ایف اہلکار شامل ہے جب کہ 22دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

سرحد سے 5کلو میٹر کے دائرہ میں پڑنے والے تمام اسکولوں کو تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے ۔

ادھرپاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوج نے ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کلثومہ بیگم اور اس کے تین بچے ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

پاکستانی دفترخارجہ نے ہندوستانی فوج کی فائرنگ پر ہندوستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے واقعے پر احتجاج کیا۔

ٹیگس