May ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • خطے کی خوشحالی کے لئے ہندوستان و بنگلہ دیش کی کوششیں

ہندوستان اور بنگلہ دیش نے باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کرنے پر بھی تاکید کی۔

مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے بولپور کے شانتی نیکتن میں واقع وشو بھارتی یونیورسٹی کے 49ویں کنونشن سے جس میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ بھی موجود تھیں خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہر چند کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش دو الگ الگ ممالک ہیں مگر دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اشتراک و تعاون مثالی ہیں ۔

ہندوستان کےوزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش مل کر خطے کی خوشحالی کیلئے کام کررہے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔

نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان و بنگلہ دیش کے درمیان تہذیب و ثقافت میں یکسانیت ہیں دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔

اس موقع پربنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے ہندوستان سے بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی اور سرمایہ کاری کے عمل کو مزید مستحکم بنایا جائےگا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش سارک ممالک میں ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

ٹیگس