Jun ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • کنٹرول لائن پر فائرنگ، 2 ہلاک

پاکستان اور ہندوستان کی فورسز کے مابین کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 2003 کے سیز فائر سمجھوتہ کو پوری طرح سے نافذ کرنے کے فیصلے کے محض کچھ ہی دنوں بعد پاکستان اور ہندوستان کی فورسز کے مابین لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں ہندوستان کی فورس بی ایس ایف کے دو اہلکار ہلاک  اور 5 عام شہری زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سرحد سے متصل اخنور سیکٹر کے پرگوال علاقہ میں پاکستانی جوانوں نے دیر رات تقریبا 1:15 بجے گولی باری شروع کردی ، جس میں اگلی چوکیوں کی حفاظت پر مامور اے ایس آئی ایس این یادو اور کانسٹیبل وی کے پانڈے سنگین طور پر زخمی ہوگئے ۔ انہیں علاج کیلئے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔

سرحد پر گولہ باری کا یہ تازہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے کہ جب گزشتہ ہفتہ ہی ہندوستان اور پاکستان کے ڈی جی ایم او نے کشمیر میں سرحد پر گولی باری روکنے کیلئے 2003 کے سیز فائر سمجھوتہ کو پوری طرح سے نافذ کرنے سے اتفاق کیا تھا۔

ٹیگس