Jun ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں گرینیڈ دھماکے، 23 زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع شوپیان اور پلوامہ میں گرینیڈ دھماکے میں 15 شہری اور 8 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

جنوبی کشمیر کے شوپیان اور پلوامہ اضلاع میں پیر کے روز مشتبہ مسلح افراد کی طرف سے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناکر کئے گئے دو گرینیڈ حملوں میں 15 عام شہری اور 8 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق شوپیان کے بٹہ پورہ میں مشتبہ جنگجوؤں کی طرف سے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بناکر کئے گئے گرینیڈ حملے میں 12 شہریوں اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔

گرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں ایک لڑکی شدید طور پر زخمی ہوئی ہے۔ اس موقع پر یہاں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا اور پیدل چلنے والوں کی بھی آمد و رفت بند ہوگئی۔

ادھر سوپور پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے نتھی پورہ واڈورہ روڑ پر زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ ناکارہ بنائی۔

پولیس کو بارودی سرنگ کے بارے میں اطلاع ملی تھی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے بارودی سرنگ ناکارہ بنا دیا۔

ٹیگس