Jun ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپ، 3 ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ہندوستان کے فوجی حکام نے شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے مژھل سیکٹر میں دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے عسکریت پسند بظاہر غیرملکی ہیں۔

فوج کی شمالی کمان نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ہندوستانی فوج نے مژھل سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا۔

دوسری جانب ہندوستان کا کہنا ہے کہ لشکر طیبہ نے اترپردیش کو دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کی دھمکی دی جس کے بعد ریاست بھر میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ خفیہ ایجنسی کی اطلاع کے مطابق لشکر طیبہ اترپردیش کے میں دھماکے کرنے کی سازش تیار کی ہے۔

 

ٹیگس