Jun ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۶:۵۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جنگ بندی میں توسیع

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں رمضان فائر بندی میں توسیع کرنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ باور کیا جارہا ہے کہ امر ناتھ یاترا تک فوجی آپریشنوں کو معطل کرنے پر غور ہو رہا ہے۔

ہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے سنیچر کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کا 2 روزہ دورہ مکمل کرتے ہوئے اس ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

   راجناتھ سنگھ نے نریندر مودی کوماہ صیام کے بعد جنگ بندی سے پیدا شدہ زمینی صورتحال پر بریفنگ دی۔

میٹنگ میں سرحد پر جنگ بندی کی لگاتار خلاف ورزیوں پر بھی گفتگوہوئی۔

اس موقعہ پروزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے 28جون سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کے سلسلے میں اُٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی وزیر اعظم کوفراہم کی۔

واضح رہے وزیر داخلہ نے ریاست کے دورے کے دوران یہ واضح کیا کہ جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ ریاست کے عوام، نمائندوں اور سیکورٹی ایجنسیوں کی تفصیلی رپورٹ کو مدنظر رکھ کر ہی کیا جائے گا۔

 

ٹیگس