Jun ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۶:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں دراندازی کی ناکام کوشش

ہندوستان کے فوجی اہلکاروں نے کشمیر کی کنٹرول لائن سے دراندازی کئے جانے کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دراندازی کرنے والے چھے سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا۔

ہندوستان کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر میں مسلح عناصر نے ایک بار پھر ہندوستان کے زیر انتظام علاقے میں دراندازی کی کوشش کی جسے فوجی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

یہ عناصر اتوار کے روز ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کپواڑہ کے کرن سیکٹر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنھیں ہندوستانی فوجیون نے فائرنگ کر کے روکا اور دراندازی کرنے والے چھے سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا۔

اس سے قبل ہندوستان کے فوجی اہلکاروں نے چھے جون کو ماچھیل سیکٹر میں دراندازی کرنے والے تین افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔