Jun ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپیں 2 ہلاک 10 زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور تازہ ترین حملوں میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

جنوبی کشمیر میں دو الگ الگ مقامات پر ہوئے حملوں میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 10سی آر پی ایف کے اہلکار زخمی ہو ئے ہیں ۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے اور سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز پر پہلا حملہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کیا گیا جہاں مسلح افراد نے عدالت کے احاطے میں تعینات سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ اس حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

دوسرا حملہ اننت ناگ میں ہوا ہے۔ اننت ناگ میں مسلح افراد نے سی آر پی ایف کے کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ اس حملے میں 10 سی آر پی ایف کے اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے اور سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس