Jun ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
  • کشمیر کی کنٹرول لائن پر 4 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت

کشمیر کی کنٹرول لائن پر پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں چار ہندوستانی فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

ہندوستانی فوج کا کہنا ہے کہ کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے رام گڑھ سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے داغے گئے مارٹر گولوں کی وجہ سے ایک افسر سمیت بارڈر سیکورٹی فورس کے چار اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

بی ایس ایف ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرز نے بدھ کو رام گڑھ علاقے میں بابا چمیلیال کو نشانہ بنایا جس میں تین جونیئر آفیسر اور ایک کانسٹیبل ہلاک ہو گئے جبکہ زخمی فوجیوں کو جموں شہر میں ستواری میں فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔ ادھر ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں فوج اور سیکورٹی فورس کے درمیان جھڑپوں کی خبریں موصول ہوئی ہے۔ ہندوستانی سیکورٹی فورس پچھلے پانچ روز سے علاقے میں مبینہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔

ٹیگس