Jun ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • کشمیر میں آپریشن، دو عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری آپریشن کے دوران دو عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے باندی پورہ میں فوج اور فورسز عسکریت پسندوں کی تلاش کے لئے مسلسل چھ دن سے تلاشی آپریشن کررہی ہے۔ فوج کے ایک ترجمان کے مطابق آپریشن میں ابھی تک دو عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

9 جون کو باندی پورہ کے پانار گاؤں میں عسکریت پسندوں کی جانب سے فوج کی ایک گشتی ٹیم پر شدید فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔  فوج اور فورسز نے وسیع جنگلاتی علاقے کو جانے اور آنے والے راستوں پر سخت ناکہ بندی کی ہے اور عسکریت پسندوں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے  ۔

دوسری جانب کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کی تاریخی عیدگاہ میں نماز عید کے لئے سکیورٹی کے انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی۔

ٹیگس