Jun ۱۵, ۲۰۱۸ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • سری نگر میں مقتول صحافی شجاعت بخاری کی نماز جنازہ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے صدر مقام سری نگر میں مسلح افراد کی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے سینیئر صحافی سید شجاعت بخاری کی نماز ادا کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق جمعرات کو موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے رائزنگ کشمیر نامی اخبارسمیت دو دیگر اخبارات  کے مدیر اعلی سید شجاعت بخاری کو گولی مار کر قتل کردیا تھا - شجاعت بخاری کے ہمراہ ان کے دو محافظ بھی اس حملے میں مارے گئے - جمعے کو سری نگر میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی - جموں کشمیر کی پولیس نے واقعے  کی تحقیقات اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے - پولیس نے مشتبہ قاتلوں کی تصویریں جاری کردیں - اس درمیان کشمیر کے سینیئر صحافی سید شجاعت بخاری کے قتل کی سبھی گروہوں جماعتوں اور تنظیموں نے مذمت کی ہے - حکومت نے جہاں اس قتل کو آزادی اظہار رائے پر حملہ قراردیا ہے  وہیں حریت کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے نمازجمعہ کے خطبے میں شجاعت بخاری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے  کہ یہ حملہ نہ صرف آزادی صحافت پر حملہ ہے بلکہ یہ کشمیری عوام کی شناخت پر بھی حملہ ہے ۔ میرواعظ عمرفاروق نے کہا  شجاعت بخاری جیسے صحافی پر حملہ کرنےوالے کشمیری عوام اوران کی تحریک کے ہمدرد نہیں ہوسکتے - قتل کے اس واقعے کی کسی بھی شخص یا گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے - شجاعت بخاری ریاستی وزیرسید بشارت بخاری کے  بھائی تھے -

ٹیگس