Jun ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • مودی حکومت عدم رواداری کی پالیسی پر گامزن

کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی عدم رواداری کی پالیسی کا اثر ملک کی معیشت پر بھی پڑا ہے اور یہ گزشتہ چار سال سے مسلسل ابتری کا شکارہے۔

کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت کے چار سال کے دوران ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگڑی ہے اور ملک میں عدم رواداری بڑھی ہے جس کا اثر معیشت پر بھی ہوا ہے۔

سینئر کانگریس لیڈر اور پارٹی ترجمان منیش تیواری نے دعوی کیا کہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے)حکومت کے دوران مودی حکومت کے مقابلے میں معیشت بہتر تھی اور 2009 سے 2014 کے دوران جی ڈی پی کی شرح 7.5 فیصد تھی جبکہ موجودہ حکومت کے دوران یہ 7.1 فیصد ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستانی معیشت 50 ٹریلین ڈالر کی دہلیز پر کھڑی ہے اور جی ڈی پی کی شرح نمو دھائی کے ہندسے کی طرف گامزن ہے۔

 

ٹیگس