Jun ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے کیا سہ فریقی مذاکرات کا مشورہ مسترد

نئی دہلی کا کہنا ہےکہ ہندوستان اور پاکستان سے وابستہ مسئلہ پوری طرح دو طرفہ ہے ۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہ کہتے ہوئے چین کے سفیر لووجھاوہوئی کے سہ فریقی مذاکرات کے مشورے کومسترد کردیا کہ پاکستان کے ساتھ اس کے تعلقات مکمل طورپر دو طرفہ ہیں اور اس میں کسی بھی تیسرے فریق ملک کو مداخلت کرنے کی اجازت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مسٹر کمار نے کہاکہ ہم نے اس سلسلہ میں چین کے سفیر کے بیان کا جائزہ لیا لیکن ہمیں چینی حکومت کی طرف سے اس طرح کا کوئی مشورہ نہیں ملا ہے۔

ٹیگس