Jun ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں عام ہڑتال ریل خدمات معطل

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عام ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ہڑتال کی کال حریت رہنماوں سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے حالیہ شہری ہلاکتوں اور وادی کے سرکردہ صحافی، ادیب اور قلمکار سید شجاعت بخاری کے بہیمانہ قتل کے خلاف دی گئی ۔

ہونے والی ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ آج (پیر) کو چلنے والی تمام ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ریل خدمات کی معطلی کا مقصد ریلوے املاک اور مسافروں کو نقصان سے بچانا ہے۔

یہ وادی میں پی ڈی پی بی جے پی مخلوط حکومت گرنے اور گورنر راج نافذ ہونے کے بعد تیسری مرتبہ ہے کہ جب ریل خدمات کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر معطل کیا گیا ہے۔

ہڑتال کے موقع در وادی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ٹیگس