Jun ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں جھڑپین 5 ہلاک متعدد زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کل سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی جھڑپوں اور تصادم میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے پلوامہ اور کپواڑہ اضلاع میں فوج اورعسکریت پسندوں کے مابین خونریز تصادم کے دوران 4 عسکریت پسند اور ایک نو عمرطالب علم جاں بحق جبکہ فورسز اور نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں دو درجن سے زائد عام شہری زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے زخمیوں میں 3 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

 اس دوران جھڑپ کی ملحقہ بستیوں سے نوجوانوں کی مختلف ٹولیوں نے سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں کے خلاف مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کی خاطر سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کے درجنوں گولے داغنے کے علاوہ مظاہرین پر فائرنگ بھی کی ۔

ادھر حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی ہلاکت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کےمذموم حربوں سے حریت پسندوں کو ان کی جدوجہد سے روکا نہیں جا سکتا۔

ٹیگس