Jul ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں عام ہڑتال

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں عام ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ہڑتال کی کال حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے یوم شہداء کی برسی کی مناسبت سے دی گئی ۔

ہونے والی ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ آج (جمعہ) کو چلنے والی تمام ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ریل خدمات کی معطلی کا مقصد ریلوے املاک اور مسافروں کو نقصان سے بچانا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں یوم شہداء کشمیر کے روز مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے مزار شہداء نقشبند صاحب چلو کی کال کے پیش نظر پائین شہر کے حساس علاقوں میں سخت ترین سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ 13 جولائی 1931 کو سرینگر کے سینٹرل جیل کے باہر ڈوگرہ ریجیمنٹ کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے 21 کشمیریوں کی87 ویں برسی کے موقع پر روایتی انداز میں 13 جولائی کو قومی دن منایا جاتا ہے۔

ٹیگس