Jul ۱۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں فائرنگ 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں ایک افسر سمیت 2 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گئے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل میں جمعہ کے روز مسلح افراد نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک روڑ اوپننگ پر حملہ کرکے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 2 سی آر پی ایف اہلکاروں کو ہلاک جبکہ دو دیگر کو زخمی کردیا۔ زخمیوں میں ایک عام شہری بھی شامل ہے۔

سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی صبح قریب گیارہ بجے نجی گاڑی میں سوار مسلح حملہ آوروں کے ایک گروپ نے سی آر پی ایف اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

ٹیگس