Jul ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں 2 عسکریت پسند ہلاک،ہ ڑتال اور مظاہرے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی قصبہ اننت ناگ میں مظاہرین اور فورسز میں پتھراو اور شیلنگ ہوئی جبکہ ضلع میں مکمل ہڑتال کے بیچ انٹر نیٹ اور ریل سروس معطل رہی۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی قصبہ اننت ناگ کے لال چوک علاقہ میں معرکہ آرائی کے دوران 2 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد فورسز نے قصبے میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے کرفیو نافذ کیا ۔

ادھر پلوامہ میں مسلح افراد نے نے سی آر پی ایف پر گرینیڈ سے حملہ کیا جبکہ کیرن سیکٹر میں دراندازی کرنے والے مسلح افراد اور فوج میں شدید تصادم ہوا۔

معرکہ آرائی کے سبب اننت ناگ ٹاون میں غیر اعلانیہ کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا تھا، تمام سڑکوں و گلی کوچوں میں خار دار تاریں نصب کی گئی تھیں اور کسی بھی شخص حتیٰ میڈیا کو بھی قصبے میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

لال چوک میں معرکہ آرائی کے سبب ضلع میں ہمہ گیر ہڑتال رہی۔ ضلع کے بجبہاڑہ، مٹن، اچھ بل، دیالگام، ڈورو، ویری ناگ اور قاضی گنڈ میں ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی متاثر رہی جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل وحرکت غائب رہی ۔ اس بیچ ضلع میں دوران شب ہی موبائیل انٹرنیٹ سروس بند کی گئی جبکہ بانہال سرینگر ریل سروس بھی ٹھپ رہی ۔

ٹیگس