Jul ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • کشمیر میں جھڑپ، 2 ہلاک 5 زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 2 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف کل ہڑتال ہوئی۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے کلگام میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے مذمت کی اور اس کے خلاف دوسرے روز جمعرات کو بھی مکمل ہڑتال رہی۔ ہڑتال کے دوران تمام دکانیں بند رہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا البتہ نجی گاڑیوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہی ۔ اس بیچ ریشی باز اور اشاجی پورہ میں مشتعل نوجوانوں و فورسز کے بیچ جھڑپیں ہوئیں جس کے جواب میں پولیس نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔ علاقے میں کافی دیر تک جھڑپیں ہوتی رہیں۔

ضلع کے ڈورو، ویری ناگ و اشاجی پورہ میں بھی ہڑتال سے معمول کی زندگی متاثر رہی ۔ ضلع میں دوسرے روز بھی موبائل انٹرنیٹ سروس بند رہی۔

ادھربجبہاڑہ میں ایک گرینیڈ حملے میں سی آر پی ایف کے 5 اہلکار زخمی ہوئے ۔ پولیس نے مطابق مسلح افراد نے گوری وان بجبہاڑہ کے نزدیک ڈیوٹی دینے والے سی آر پی 90 بٹالین سے وابستہ اہلکاروں پر گرینیڈ سے حملہ کیا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے 5 اہلکار زخمی ہوئے ۔

ٹیگس