Aug ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں دھماکہ 11 ہلاک، 10 مکانات منہدم

ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کے کرنول میں پتھر کی کان میں زوردار دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے 11 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کرنول کی پتھر کی ایک کان میں کل آدھی رات کوایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے سبب تقریباَ 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے چند زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی بھی کچھ لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں۔

خبر کے مطابق دھماکہ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ قریب کے گاوں میں اس دھماکہ کی وجہ سے 10 مکانات بھی منہدم ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 20 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاوں میں بھی لوگ ڈر کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے اس حادثہ پر افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

ٹیگس