Aug ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • کشمیر میں 5 عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی خونریز جھڑپ میں 5 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے مضافاتی گاؤں کیلورہ میں کل دیر رات شروع ہوئی جھڑپ میں ایک کمانڈر سمیت 5عسکریت پسند ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ملک گنڈ پنجورہ شوپیان نامی گاوں کو محاصرے میں لیا جس کے دوران یہاں موجود عسکریت پسندوں اورفورسز میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے دوران ابتدائی فائرنگ میں ایک عسکریت پسند کمانڈرہلاک ہوا۔

فوج کے ترجمان مطابق آج صبح جائے وقوع سے 4 مزید لاشیں برآمد کی گئیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن ابھی جاری ہے اور جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

ادھرسوپوراورپلوامہ میں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی خبرپھیلتے ہی نوجوان سڑکوں پر آئے اور انہوں نے مظاہرے شروع کئے اور احتجاجی مظاہروں کے دوران ہڑتال کی گئی اور کاروباری، تجارتی مراکز، اسکول اور کالج بھی بند ہوئے جبکہ قصبہ میں انٹر نیٹ کی سہولیات بھی منقطع کردی گئیں۔

 

ٹیگس