• ہندوستانی سیاستدان ایم کروناندھی انتقال کر گئے

ہندوستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور اس ملک کے صدر اور وزیراعظم نے ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔

ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند نے تمل ناڈو کےقد آور لیڈر ایم کروناندھی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ"ایم کروناندھی کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی غمزدہ ہوں۔ وہ ہندوستان کے سینئر ترین لیڈروں میں سے تھے۔ ان کے انتقال سے ہم با اثر عوامی لیڈر، عظیم مفکر، قلمکار اور ایسے قدآور لیڈر سے محروم ہوگئے جن کی زندگی غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے لئے وقف تھی۔"

واضح رہے کہ (ڈی ایم کے ) کے سربراہ اور تمل ناڈو کے سابق وزیراعلی ایم کروناندھی کا کل شام 6بج کر 10 منٹ پرکاویری اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ94  برس کے تھے ۔ وہ کافی دنوں سے علیل تھے اور حالت بگڑنے پر انہیں28 جولائی کو اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی پوری ریاست میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ کل رات ان کی حالت نازک ہونے کے بعد ہی بڑی تعداد میں لوگ اسپتال کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے ۔

ڈی ایم کے سربراہ کرونا ندھی پانچ بار تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ اور 12 بار اسمبلی  کے رکن رہے۔

 

ٹیگس

Aug ۰۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
کمنٹس