• کشمیرمیں آپریشن 5عسکریت پسندوں کی ہلاکت پرختم

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوج نےکہا ہے کہ 5 عسکریت پسندوں کو ایک آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا ہے جبکہ علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ فوج آپریشن کے نام پر کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد جنگلات میں مزید ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کے ساتھ بدھ کی صبح شروع ہونے والا عسکریت پسند مخالف آپریشن 5عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا ہے تاہم علاقہ میں تلاشی آپریشن جاری رکھا گیا ہے۔

ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا پانچویں عسکریت پسند نے جمعرات کی صبح گولیاں چلائیں۔ گولیاں چلانے کے فوراً بعد مارا گیا۔

ٹیگس

Aug ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
کمنٹس