Aug ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • کشمیر میں مسلح تصادم جاری 4 ہلاک و زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے بتہ مالو علاقہ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو شروع ہونے والے مسلح تصادم میں اب تک ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا ’بتہ مالو سری نگر میں ایک ٹھکانے پر عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر مذکورہ علاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ تلاشی آپریشن کے دوران طرفین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ اس میں ایس او جی کا ایک اہلکارہلاک جبکہ جموں وکشمیر پولیس کا ایک اور سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہوئے تاہم آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے 15اگست کو ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مکمل اور ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کے ساتھ ساتھ اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے قبضے کو دوام بخشنے کیلئے یہاں ہر طرح کے ظلم اور جبر کو جائز ٹھہرایا جارہا ہے ۔

 

ٹیگس