Aug ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  •  معروف ہندوستانی سیاستداں رہنما سومناتھ چٹرجی انتقال کرگئے

ہندوستان کے سابق اسپیکر اور کمیونسٹ پارٹی کے معروف رہنما سومناتھ چٹرجی انتقال کرگئے۔

ہندوستان کے سابق اسپیکر سومناتھ چٹرجی کی حالت کئی دن سے خراب چل رہی تھی ۔ یو این آئی کے مطابق تیرہ اگست کی صبح اناسی برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، اور کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی سمیت سبھی بڑے لیڈروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستان کے صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ سینیئر کمیونسٹ رہنما سومناتھ چٹرجی کا انتقال ہندوستان کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سابق اسپیکر سومناتھ چٹرجی نے ملک میں پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔