Aug ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • کشمیر: سکیورٹی فورسز سے جھڑپ دو عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے علاقے اننت ناگ میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے اننت ناگ سیکٹر کے منورڈ میں آج بدھ کی صبح عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہونےوالی جھڑپ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ علاقے میں ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ اور ضلع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد حزب المجاہدین کے ٹاپ کمانڈر ہیں۔

ہندوستانی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر ہیں۔

دوسری جانب ہندوستان کے صدر اور وزیراعظم کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں کے بعد کل منگل کو کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ملاقات کی۔اس ملاقات میں کشمیر خاص طور پر وادی کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ٹیگس