Sep ۰۶, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کسانوں اور مزدوروں کا مظاہرہ

ہندوستان میں ہزاروں مزدوروں اور کسانوں نے مظاہرہ کیا۔

زرعی پیداوار کو منافع بخش بنانے، غریب کسانوں کے قرض معاف کرنے اور لیبر قوانین کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے 23 ریاستوں سے آئے ہزاروں کسانوں اور مزدوروں نے بدھ کو دارالحکومت نئی دہلی میں مظاہرہ کیا۔

کسان - مزدور ریلی میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں 15 نکاتی مطالبات پر ان کا احتجاج اور شدید ہو جائے گا اور وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 28 سے 30 نومبر تک نئی دہلی میں بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔

ریلی کا انعقاد مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) سے منسلک اکھل بھارتیہ کسان سبھا، انڈین ٹریڈ یونین (سیٹو) اور آل انڈیا ایگری کلچرل ورکرس یونین (اے آئی اے ڈبلیو یو) کی طرف سے کیا گیا تھا۔

ٹیگس