Sep ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل کا کامیاب تجربہ

دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم ( ڈی آر ڈی او) نے ملک کے میں بنائی گئی ’’ مین پورٹیبل اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل‘‘( ایم پی اے ٹی جی ایم) کا کامیاب تجربہ کیا۔

ہندوستان کی وزارت دفاع  کا کہنا ہے کہ میزائل کا دوسرا کامیاب تجربہ مہاراشٹر کے احمد نگر رینج سے اتوار کو کیا گیا۔ میزائل کا پہلا تجربہ سنیچر کو کیا گیا تھا دونوں تجربے الگ الگ مارکی دوری کے لئے کئے گئے جس میں میزائل کی سب سے زیادہ مارکی دوری شامل ہے۔ دونوں ہی تجربےکامیاب رہے اور مشن کے سبھی ہدف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ۔وزیر دفاع سیتا رمن نے کامیاب تجربے کے لئے ڈی آر ڈی او،فوج اور مشن سے منسلک انڈسٹری کو مبارک دی۔

دوسری جانب ہندوستانی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اپنی ایک مہم میں متعدد سیٹلائٹس کو الگ الگ مدار میں کامیابی کے ساتھ قائم کرکے ایک شاندار ریکارڈ بنایا ہے۔اسرو نے اب تک 28 ممالک کے کل 239 سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ اپنے مدار میں نصب کیا ہے جس میں 100 سے زائد سیٹلائٹس نصب کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی شامل ہے۔

اسرو نے ایک بار پھر اپنی تکنیکی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کی شب اپنے تجارتی مشن کے تحت قطبی سیٹلائٹ لانچ وہیکل پی ایس ایل وی سی 42 کے ذریعے برطانیہ کے دو سیٹلائٹ کاکامیاب لانچ کیا۔

اسرو نے اپنی اس مہم کے ذریعے مسابقتی خلائی کاروبار میں ہندوستان کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے پی ایس ایل وی سی 42 کی کامیاب لانچنگ پر اسرو کے سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔

 

ٹیگس