Sep ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں ہڑتال معمولات زندگی متاثر

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں 6 افراد کی ہلاکت کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

ہڑتال کی کال حریت کانفرنس نے دی ہے۔ ہڑتال کے موقع پر جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں وہیں تمام دکانین، کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

گزشتہ روز متحدہ حریت قیادت کی اپیل پر مختلف علاقوں میں نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، محمد یاسین ملک کی قیادت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے لال چوک سرینگر میں غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔

حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق کہتے ہیں کہ کشمیری عوام پر ظلم و جبر کا یہ سلسلہ عالمی برادری کیلئے چشم کشا حقائق ہیں،

سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل حریت قیادت نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیموں سے اپیل کی  ہےکہ وہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کے قتل حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات اور گرفتاریوں کا نوٹس لیں۔

مزاحمتی قیادت نے ریاست کے کئی ایک اضلاع سے حریت پسند رہنماؤں اور اراکین کو SOGاور آرمی کیمپوں پر حاضر ہونے کے لیے دھمکی آمیز کارروائیوں میں شدّت لائے جانے کو ایک سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے اِسے آزادی اظہار رائے پر فوجی پہرہ بٹھانے کی ایک گھناؤنی سازش سے تعبیر کیا ۔

 

ٹیگس