Sep ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
  • افغان صدر اشرف غنی ہندوستان پہنچ گئے

افغانستان کے صدر اشرف غنی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ہندوستان کے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

 کابل میں ایوان صدر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اشرف غنی نئی دہلی میں اپنے قیام کے دوران ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔
 صدر اشرف غنی ایسے وقت میں ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں جب چند روز قبل افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے بھی ممبئی کا دورہ کیا تھا۔
 قابل ذکر ہے کہ طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد سے کابل نئی دہلی تعلقات میں فروغ آیا ہے اور ہندوستان افغانستان کے اسٹریٹیجک پارٹنر میں تبدیل ہو گیا ہے۔  

ٹیگس