Sep ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ مسائل پر تبادلہ خیال

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے شورش زدہ افغانستان میں جاری امن عمل کی صورت حال سمیت کئی اہم علاقائی اور دوطرفہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کی دعوت پر ہندوستان کا دورہ کرنے والے افغان صدر نے حیدرآباد ہاؤس میں منعقدہ میٹنگ میں افغانستان میں ہونے والے انتخابات سے پہلے ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور دہشت گردی اور بنیاد پرستی کی وجہ سے افغان عوام کو درپیش چیلنج کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور افغانستان کی کثیر الجہتی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تجارت ایک ارب ڈالر سے تجاوز ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے 12 سے 15 ستمبر کے درمیان ہند افغانستان تجارت اور سرمایہ کاری شو کی کامیابی سے اختتام پذیر ہونے کی تعریف کی اور چابهار بندرگاہ اور ایئر کوریڈور کو مضبوط کرنے کا عزم کا اعادہ کیا ۔

ٹیگس